سیاحتی مقامات کی نئی فہرست، ٹاپ 10 میں پاکستان شامل نہیں

April 18, 2024

کراچی(پی پی آئی)موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی امریکی میگزین سی ای او ورلڈ نے اس سال سیاحت کے لیے جن ممالک کی نئی فہرست جاری کی ہے ان کے ٹاپ ٹین میں پاکستان شامل نہیں ۔ میگزین نے 2لاکھ 95ہزار افراد سے حاصل ہونے والی معلومات پر رپورٹ تیار کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں سرفہرست تھائی لینڈ ، یونان دوسرے اورتیسرے نمبر پر انڈونیشیا ہے جبکہ پرتگال چوتھے اور سری لنکا پانچویںنمبر پرہے۔ فہرست میں انڈیا نویں،متحدہ عرب امارات 10ویں اور برطانیہ بارہویں، امریکا 14 ویں، مالدیپ 17 ویں اور فلپائن 26 ویں نمبر اور مصر 24 ویں نمبر پر ہے۔