بلوچستان کے مختلف شہروں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی

April 18, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلے میں آج 18 اپریل کو ڈھاڈر، سبی، بختیارآبادڈومکی، بھاگ، لہڑی، حاجی شہزاد اور ان سے ملحقہ علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی جبکہ 19 اپریل جمعہ کومستونگ ، قلات، منگوچر، کھڈ کوچہ، کولپور، مچ اور ان کے ملحقہ علاقوں میں صبح آٹھ بجے سے شام 6 بجے تک گیس کی ترسیل بند رکھی جائے گی صارفین اس دوان متبادل ایندھن کا بندوست کرلیں۔