واٹرٹینک سے لاش برآمد،میٹروسٹیشن کے نیچے ایک شخص مردہ حالت میں پایاگیا

April 18, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 2افراد جان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ ریس کورس کے علاقہ مصریال روڈ پر زیرتعمیر عمارت کے انڈر گراؤنڈ واٹرٹینک سے ایک شخص کی لاش ملی۔سب انسپکٹر عدیل نے بتایا کہ مرنے والے شخص کی شناخت 45سالہ شفقت عباسی کے نام سے ہوئی جو نشے کاعادی تھا۔ادھر تھانہ وارث خان کے علاقہ میں لیاقت باغ میٹروسٹیشن کے نیچے بدھ کی صبح ایک شخص مردہ حالت میں پایاگیا ۔پولیس کے مطابق اس کی شناخت عامر مسیح کے نام سے ہوئی جو ضلع کچہری میں منشی تھا ۔پولیس کاکہناہے کہ اس کی موت بظاہر ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ۔