جیت ہار کھیل کا حصہ ہے، ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی، ندا ڈار

April 18, 2024

فوٹو: فائل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہجیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔

کراچی میں ویسٹ انڈیز ویمن کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی، ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

کپتان قومی ویمن ٹیم کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی، امید ہے اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔