ارشد ندیم نے ٹریننگ شروع کر دی

April 19, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اولمپئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے جنوبی افریقاکے شہر پوسچر ٹروم میں پانچ ہفتے کی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ وہ پہلے مرحلے میں فزیکل ٹریننگ میں مصروف ہیں، آئندہ ہفتے سے تھرو کا آغاز کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوچز کی نگرانی میں شاندار ٹریننگ جاری ہے۔