دو ہاکی فیڈریشنز، وفاقی وزارت کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

April 19, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزارت نے پاکستان ہاکی کے حوالے سے اپنی رپورٹ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیج دی ۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ملک میں دو ہاکی فیڈریشنوں کے انتخاب سمیت دیگر امور پر تفصیلی نوٹ لکھا گیا ہے۔ سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے طارق بگٹی کو صدر نامزد کیا تھا جن کو کانگریس ارکان نے نیا صدر منتخب کرلیا ہے، دوسری جانب متوازی فیڈریشن نے شہلا رضا کو اپنا صدر منتخب کیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزارت کے بیشتر ارکان کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم کا نامزد صدر ہی صدارت کا حقدار ہوتا ہے، حتمی فیصلہ اگلے چند دونوں میں متوقع ہے۔