سی ڈی اے کا اپارٹمنٹس ہائٹس کے رہائشی یو نٹس کی ٹرانسفر خود کرنے کا فیصلہ

April 19, 2024

اسلام آباد (رانا غلام قادر، نیوز رپورٹر )سی ڈی اے نے کمرشل بلڈنگز کی طرز پر اپارٹمنٹس ہائٹس کے رہائشی یو نٹس کی ٹرانسفر خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت اپارٹمنٹس کی ٹرانسفر مالکان کر رہے ہیں اور پانچ سے دس لاکھ روپے ٹرانسفر فیس وصول کر رہے ہیں۔اس سے سی ڈی اے کو ریونیو کا نقصان ہور ہا ہے۔بطور ریگولیٹر رولزکے تحت یہ سی ڈی اے کی ذمہ دار ی ہے کہ ان رہائشی یو نٹس کی ٹرانسفر کرے۔چیئر مین سی ڈی اے انوار الحق کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیز ون میں وہ تمام اپارٹمنٹس پلازے جو سی ڈی اے کے الاٹ کردہ پلاٹ پر تعمیر کئے گئے ہیں کی ٹرانسفر کا کنٹرول سی ڈی اے لے گا ۔ دوسرے مرحلے میںنجی اپارٹمنٹس سائٹس کی ٹرانسفر کا کنٹرول بھی لے گا تاہم ا س کیلئے رولز میں تر امیم کی جائیںگی۔رولز کے مطابق جب اپار ٹمنٹس تعمیر ہوجائیں توا س کا نظم ونسق بھی مکینوں کی مینجمنٹ کمیٹی کو چلا نا چا ہئے مگر اس پر بھی سو فی صد عمل نہیں ہو رہا اور مالکان خو د انتظام چلا رہے ہیں۔