سابق بیوی کے گھر پر فائرنگ،دھمکیاں

April 19, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر )سابق بیوی کے گھر پر فائرنگ کر دی ،پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔ تھانہ شاہ شمس پولیس کو اختر علی نے اطلاع دی کہ گھر پر اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھا ملزم فہیم اختر جو میری بہن کا سابق شوہر ہے آیااور گھر پر فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتاہوافرار ہوگیا، پولیس کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم فہیم کی شادی اقراء بی بی کے ساتھ ہوئی تھی جسکے بچوں کی حوالگی کا کیس عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے اسی وجہ سے ملزم نے فائرنگ ،پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی۔