روٹی سستی جیسے عوام دوست اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، ظاہر شاہ طورو

April 19, 2024

پشاور ( جنگ نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں فوڈ سیکیورٹی کو بروقت یقینی بنانے کے لئے ترجیخی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار بھی لا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی طرف سےصوبے میں کمزور اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے لئے روٹی سستی کرنا جیسے عوام دوست اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک کے حوالے جاری منصوبوں پر پیش بارے پشاور میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سیکرٹری محکمہ خوراک ظریف المعانی، ڈائریکٹر فوڈ سمیت محکمہ خوراک کے دیگر حکام نے شرکت کی