• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک پولینڈ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں، سردار وقار

پشاور(نیوزرپورٹر) بین الاقوامی تعلقات وامور کے ماہر سردار وقار شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پولینڈ کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران کہی۔تقریب پولینڈ کے سفیر میکیج پِسارسکی کی جانب سے پولینڈ کے ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں واقع سفارتخانے میں منعقد ہوئی، جس میں سفیر کی اہلیہ جسٹینا پِسارسکا اور ڈیفنس اتاشی کیپٹن سیبسٹین بابل بھی موجود تھے۔ تقریب 1791 کے آئین کی 235ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقد کی گئی، جسے دنیا کے ابتدائی تحریری آئینوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سفارتکاروں، سرکاری حکام، فوجی اتاشیوں، کاروباری شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید