• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے پر گا ڑی ضبط ہو گی، محکمہ ایکسائز

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ون پشاور نے شہر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ون پشاور مسعود الحق نے گاڑی مالکان کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بلا تاخیر مکمل کریں اور اپنی گاڑیوں کے واجب الادا ٹوکن ٹیکس بروقت ادا کریں۔ ٹیکس ادا نہ کرنے پر گا ڑی ضبط ہو گی ۔
پشاور سے مزید