• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کےدوران چوکیدارکوقتل کرنےوالےملزم کو پھانسی اور جرمانہ

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور محمد آصف نے ڈکیتی کے دوران چوکید ار کو قتل کرنے کے الزا م میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی اورساڑھے 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ہے۔ استغاثہ کے مطابق گرفتارملزم مجاہد پر الزام ہے کہ گودام سے ڈکیتی کے دوران چوکیدار کوچھری کے وار کرکے قتل کردیاتھا ۔ عدالت نے تمام گواہوں اورثبوتوں کی بناءپر ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اسے دفعہ 302 میں پھانسی دینے اور10 لاکھ روپے جرمانہ مقتول کے ورثاءکو اداکرنے کا حکم دیاہے۔ اسی طرح دفعہ 392 میں 7سال قیداور 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صور ت میں ملزم ایک سال کی قید جیل میں مزید گزارے گا۔ عدالتی حکم نامہ میں قراردیاگیاہے کہ ملزم کو پھانسی پر تب تک لٹکایاجائے جب تک اس کی موت واقع نہ ہوجائے۔
پشاور سے مزید