• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل تعلیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے مربوط حکمت عملی ضروری ہے، مقررین

(پشاور) سماجی تنظیم کوڈ فار پاکستان نے “گفتگو کوئٹہ 2026” کے عنوان سے ایک کثیر فریقی ٹاؤن ہال کا انعقاد کیا، جس کا مقصد تعلیمی نظام میں ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے مؤثر انضمام کو فروغ دینا تھا۔ یہ اجلاس کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں پالیسی سازوں، اساتذہ، ٹیکنالوجی ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان کو درپیش تعلیمی چیلنجز، جن میں بڑی تعداد میں اسکول سے باہر بچے، کم شرحِ برقرار رہنا اور محدود انفراسٹرکچر شامل ہیں، پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے ڈیجیٹل رسائی کی کمی، پالیسی تسلسل کے فقدان اور اساتذہ کی محدود صلاحیت کو ایڈٹیک کے مؤثر نفاذ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا۔ مباحثے میں بلینڈڈ لرننگ، موبائل فرسٹ حل، کمیونٹی لرننگ سینٹرز اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری جیسے عملی ماڈلز پر زور دیا گیا، جبکہ بنیادی سہولیات اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو ناگزیر قرار دیا گیا۔کوڈ فار پاکستان نے آئندہ اقدامات میں تعلیمی منصوبوں کی میپنگ، دیگر صوبوں کے کامیاب ماڈلز کو اپنانے اور شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے لیے فالو اپ اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا۔تاہم ان سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے مربوط حکمت عملی اور مستقل پالیسی اقدامات ضروری ہیں۔
پشاور سے مزید