پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ گلبہار، فقیر آباد اور پھندو پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مقابلوں کے بعد ڈکیتی، سنیچنگ اور منشیات فروشی میں ملوث 3خطرناک ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم اکرام ولد انور علی سکنہ گنج کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ نقدی برآمد کر لی، ادھر فقیر آباد اور پھندو کی حدود میں ہونے والے مقابلوں کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب ناصر اور فوادکو گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔