• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی میٹرو پولیٹن کونسل کے سابق اراکین نے احتجاج کا اعلان کر دیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)سٹی میٹروپولیٹن کونسل کے سابق اراکین اور مختلف نیبر ہڈ کونسل کے سابق چیئرمینوں نے بلدیاتی نظام کی مدت ختم ہونے کے بعد نیبرہڈ کونسل کے سیکرٹریوں کی جانب سے مبینہ طور پر ڈیٹھ سرٹیفیکیٹ،نکاح نامہ،فارم ب، ڈومیسائل اور دیگر دستاویزات کی مقرر کردہ سرکاری فیسوں سے زیادہ فیس وصولیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے سابق چیئرمینوں کی جگہ اب دستاویزات کی تصدیق 17 گریڈ افسران سے کرنے کی شرط پر تحظات کا اظہارکیا ہے اوراس اقدام کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے یہ تمام فیصلے منگل کے روز سابق چیئرمین شیخ آباد فضل وہاب صافی کی رہائشگاہ پر دیگر نیبر ہڈ کونسل کے سابق چیئرمینوں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں سابق چیئرمین فقیر آباد اخونزادہ زاہد اللہ شاہ، سابق چیئرمین کریم پورہ شاہ سعود،سابقسابق چیئرمین عامر مہمند، سابق چیئرمین کوہاٹی عالم زیب فاروقی،سابق چیئرمین بیرون گنج قاضی محمد نور،سابق چیئرمین شہید آباد جامداد خان، سابق چیئرمین نیک محمد اور سابق چیئرمین ایوب قرشی نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید