• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈھ بیر، خواتین لڑائی جھگڑے پر ایک بھائی کی خودکشی، دوسرا زخمی، خزانہ شہری قتل

پشاور(کرائمرپورٹر)تھانہ بڈھ بیر کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک بھائی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی جبکہ دوسرا لوڈڈ پستول چلنے سے زخمی ہوگیا، خزانہ میں رشتہ کے تنازعہ پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ تھانہ بڈھ بیر پولیس کو رحیم سید نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ ٹیلہ بند میرہ نذر علی بھٹہ خشت کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ 20سالہ اسماعیل اور25سالہ ابراہیم اس کے بیٹے ہیں۔وہ اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھااس دوران گھر کی خواتین نے کسی بات پر لڑائی جھگڑا شروع کردیا تواسماعیل انہیں جھگڑے سے منع کرنے کی کوشش کررہا تھا تاہم اس کے باوجود وہ آپس میں لڑ رہے تھے جس پر اسماعیل نے مبینہ طور پر اپناپستول نکال کر خود پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا، اسی اثناءمیں اس کے دوسرے بیٹے ابراہیم نے لوڈڈپستول اٹھائی تو گول چل جانے سے وہ بھی لگ کر زخمی ہوگیا۔دونوں مجروحین کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسماعیل زخموں کی تاب نہ لا کر راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ادھر تھانہ خزانہ پولیس کوشاہ زیب نے بتایاکہ وہ والد جہانزیب کے ہمراہ رام کشن میں اپنے دکان کے سامنے موجود تھے جہاں مسلح ملزمان نے آکر ان پر فائرنگ کردی جس سے والدجاں بحق جبکہ وہ بال بال بچ گیا۔انہوں نے قتل کی دعویداری فقیر اورشہزادساکنان گڑھی عیسیٰ خان رینگ روڈپر کی اور بتایاکہ فریقین کے ساتھ ان کا رشتہ کا تنازعہ چلا آرہاہے ۔ پولیس نے دونوں کیسز میں نعشیں پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
پشاور سے مزید