مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات، بچی، خواتین سمیت 9 افراد زخمی

April 20, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں کم سن بچی اور میاں بیوی سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے علاقے عظیم پورہ ملت ٹاؤن میں گھر کے اندر تیز دھارآلہ کے وارسے 33سالہ شریفہ بی بی اوراسکا شوہر جان محمد زخمی ہوگیا ،جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،شرافی گوٹھ معین آباد میں نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 5 سال کی جلوا دختر موسیٰ خان زخمی ہوگئی ، اورنگی ٹاون نمبر 9 میں نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 20 سال کی اقرا دختر احمد زخمی ہوگئی ،شاہ لطیف ٹاون کے علاقے سیکٹر b22میں نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے 40سال کا اسد زخمی ہوگیا ،لیاقت آباد کے علاقے رہائشی فلیٹ میں گھرکے اندر چھری کے وارسے پولیس اہلکار 40سال کا عمیرولد عرفان زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق اہلکار نے گھر میں جھگڑے کے بعد خود کو چھری مارکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ، مینا بازار اپارٹمنٹ بلاک 3 کریم آباد میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے میں جوہر اسکے دو بیٹے ہاتھا پائی میں زخمی ہوگئے ۔