بلدیہ رئیس گوٹھ، جوہڑ میں ڈوب کر 2 لڑکے جاں بحق، لیاری عمر لین کے رہائشی تھے، پولیس

April 20, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بلدیہ رئیس گوٹھ میں جوہڑ میں دو لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکار موقع پر پہنچے اور دونوں کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں شناخت 13 سال کے عبد الشکور ولد اعجاز اور 13 سال کے مقصد ولد یوسف کے ناموں سے کی گئی،پولیس کے مطابق دونوں لڑکے لیاری عمر لین کے رہائشی ، شادی کی تقریب کے سلسلے میں آسکانی محلے میں مہمان آئے ہوئے تھے۔