کورنگی میں خاتون نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی، سمندر میں ڈوبی ہوئی، لانڈھی اور کورنگی سے 3 افراد کی لاشیں ملیں

April 20, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاک کالونی کے علاقے ریکسرلائن پل کے قریب سے70 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی شناخت اور وجہ موت کاتعین نہیں ہوسکا،جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی گھاس بندر کے قریب سمندر میں ڈوبی ہوئی تین سے پانچ دن پرانی 35 سال کے شخص کی لاش ملی ،متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ،شاہ لطیف ٹاون کے علاقے لانڈھی منزل پمپ پل کے نیچے سے 40 سال کے نامعلوم شخص کی لاش ملی،جس کی شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا ہے،پولیس نے تینوں لاشیں سرد خانے میں رکھوادی ہیں، علاوہ ازیں کورنگی بلال کالونی مصطفیٰ ٰمسجد کے قریب واقع گھر سے ملنے والی خاتون کی پھندا لگی لاش جناح اسپتال لائی گئی، شناخت 35 سالہ سعیدہ زوجہ عمران کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق متوفیہ کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ متوفیہ نے گھریلو پریشانی کے باعث خودکشی کی ہے۔