عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ جاری ہونے کا امکان

April 20, 2024

جنیوا(نیوز ڈیسک)عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قیادت پر غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں انسانی المیے پر اسرائیلی فوجی افسران اور سیاسی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو سکتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفترمیں قانونی ماہرین اور وزراء کا ہنگامی اجلاس ہوا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی المیے پر اسرائیلی فوجی افسران اور سیاسی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔