علیم ڈار کی امپائرنگ میں سلور جوبلی

April 20, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ امپائر علیم ڈار نے مسلسل امپائرنگ کی سلور جوبلی مکمل کرلی۔ ریکارڈ 551 میچز کے بعد وہ لگاتار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے ہیں۔ انہوں نے16 فروری 2000 کو بطور امپائر گوجرانوالہ میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچ سے ڈیبیو کیا، انہیں جلد آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں جگہ مل گئی اور ایلیٹ پینل کا حصہ بن گئے۔