ہائیڈرو پانک سسٹم زراعت میں انقلاب برپا کرسکتا ہے بریفنگ

April 20, 2024

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر (ر)سجاد برکوال کو زرعی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے ہائیڈرو پانک سسٹم کے جدید منصوبے کے متعلق پشاور میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی خورشید خٹک ڈائریکٹر جنرل واٹر اینڈ سائل کنزرویشن محمد یاسین خان وزیر اور ہائیڈرو پانک کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نظیف اللہ اوردیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پرڈاکٹر نظیف اللہ نے مذکورہ منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہائیڈرو پانک سسٹم صوبے کے جنوبی اضلاع کے بارانی علاقوں کے لیے دور جدید کی زرعی ٹیکنالوجی کے عین مطابق ایک ایسا سسٹم ہے جو زراعت کے میدان میں انقلاب برپا کر سکتا ہے ۔