انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 9 پیسے تک کم ہو گئی

April 20, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ، روپے کی قدر میں بہتری ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 9پیسے تک کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں 82پیسے تک کمی،پاونڈ کی قیمت بھی 1.11 روپے تک گھٹ گئی، جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 20 پیسے کی کمی سے278.30روپے سے کم ہو کر 278.10 روپے اور قیمت فروخت 15 پیسے کی کمی سے 278.55 روپے سے کم ہو کر 278.40 روپے ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 9 پیسے کی کمی سے 277.20 روپے سے کم ہو کر 277.11 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 2 پیسے کے اضافے سے 279.66 روپے سے بڑھ کر 279.68 روپے ہو گئی ، یورو کی قیمت خرید 82پیسے کی کمی سے 293.56 روپے سے کم ہو کر 292.74روپے اور قیمت فروخت 65 پیسے کی کمی سے 296.25روپے سے کم ہو کر 295.60 روپے ہو گئی ،جمعہ کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید بھی 1.08روپے کی کمی سے 343.24روپے سے کم ہو کر 342.16روپے اور قیمت فروخت 1.11 روپے کی کمی سے 346.49روپے سے کم ہو کر 345.38 روپے ہو گئی۔