زہر کا خدشہ، 2 روز میں بشری بی بی کا انڈواسکوپی ٹیسٹ کرانے کا حکم

April 20, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دونوں ملزمان کا میڈیکل چیک اپ کروا کر 22اپریل تک عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔جج کے حکم پر عدالت میں نصب اضافی دیواریں ختم،دوران سماعت پریس کانفرنس نہ کریں،عمران کو ہدایت ، عدالت نے بشریٰ بی بی کا انڈوسکوپی ٹیسٹ نجی ہسپتال سے دو روز میں کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ بشری بی بی کا انڈوسکوپی ٹیسٹ ڈاکٹر عاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کے زیر نگرانی کروایا جائے۔