ڈکیت گروہ کے مبینہ دو کارندے گرفتار، اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل برآمد

April 21, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھوکھرآپار پولیس نےمبینہ ڈکیت گروہ کے دو کارندوں احسان علی اور ریحان قریشی کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ دو پستول اور چھیننے ہوئے موبائل فون برآمد کئے گئے،ملزمان سعودآباد کھوکھرآپار اور سعودیہ کالونی میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے،گرفتار ملزمان نے کچھ روز قبل ملیر میں کار سوار شہری کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان گھر کی دہلیز پر کھڑے کار سوار شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔