مہران ٹاؤن، گھر میں شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا

April 21, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہران ٹاؤن ،گھر میں شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیااور فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی مہران ٹائون گلی نمبر پانچ نزد عثمان غوثیہ مسجد گھر میں ملزم آصف نے اپنی اہلیہ کو گلا دبا کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا،پولیس کاکہنا ہےکہ مقتولہ بلدیہ ٹائون کی رہائشی تھی خاوند سے ناراضی کے باعث گذشتہ ایک ماہ سےکورنگی میں واقع سسرا ل کے گھر میں رہائش پزیر تھی۔