ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون کے عزم کا اعادہ

April 21, 2024

تہران (نیوزڈیسک)ایران کے جوہری سربراہ محمد اسلمی نے اپنے ملک کی جوہری سرگرمیوں کے تناظرمیں بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام میں’’ابہام‘‘ سے متعلق آئی اے ای اے کے خدشات کو دور کرتے ہوئے محمد اسلمی نے یہ بات زوردے کر کہی کہ ایران جوہری تحفظ اورعدم پھیلا کے معاہدوں پرپوری طرے سے کاربندہے۔انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی پرمامور آئی اے ای اے کے 120 نامزد انسپکٹرز کی موجودگی کو اجاگر کیا،جن میں سے بعض ایران میں تعینات ہیں اور دیگر جوہری مقامات کے باقاعدہ یا اچانک دورے کرتے رہتے ہیں۔آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی ایک بریفنگ کے دوران بیان میں کہاتھا کہ ایران کا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ اگرچہ انتہائی اعلی سطح پر ہے تاہم یہ جوہری ہتھیارتیارکرنے کیلیے موزوں نہیں۔