صحت کے شعبے میں تحقیق کے حوالے سے دوسری عالمی کانفرنس کا افتتاح

April 21, 2024

پشاور (جنگ نیوز ) رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں صحت کے شعبے میں تحقیق کے حوالے سے دوسری عالمی کانفرنس کا افتتاح ہوگیا۔ کانفرنس کا افتتاح پیٹرن ان چیف آئی سی ایچ ار اور چیئرمین آر ایم ائی ڈاکٹر محمد رحمان نے کیا۔ کانفرنس میں اٹھ سو سے زائد محقیقین شرکت کررہے ہیں۔ عالمی ریسرچ کانفرنس سات دن تک جاری رہے گی جس میں پوری دنیا سے بلند پایہ ریسرچرز شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس کے دیگر شرکاء میں سی ای او ار ایم ائی شفیق الرحمان ، سی او او کرنل ر طارق خان، ڈین ار ایم ائی پروفیسر ڈاکٹر شہزادہ بختیار، پرنسپل آر سی ڈی ڈاکٹر غلام رسول، ڈائریکٹر نرسنگ سیلے سرک رحمان چیئرمین ائی سی ایچ ار ڈاکٹر نصیر احمد اور پروفیسر سید فواد مشہدی ، شامل تھے۔ کانفرنس کے حوالے سے آئی سی ایچ ار چیئرمین ڈاکٹر نصیر احمد کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں تیس سے زائد ورکشاپس ہونگی جس میں آٹھ سو ریسرچرز تحقیق کے شعبے میں ٹریننگ لیں گے۔