خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی بین الاقوامی پبلک ہیلتھ کانفرنس اختتام پذیر

April 21, 2024

پشاور(جنگ نیوز) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام چوتھی بین الاقوامی پبلک ہیلتھ کانفرنس کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشار کے زیر اہتمام چوتھی بین الاقوامی پبلک ہیلتھ کانفرنس کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔ کانفرنس کا موضوع صحت عامہ میں پیچیدہ سائل کی روک تھام کی طاقت اورسرمایہ کاری تھا، عوامی پذیرائی حاصل کرنے کیلئےکانفرنس میں معزز قومی اور بین الاقوامی ماہرین کو بلایا گیا جن میں صحت کے مسائل اوران کا جدید حل کی لئے تجاویز پیش کی گئی۔ کانفرنس میں غیرمتعدی بیماری کے کنٹرول میں باہمی تعاون کی کوششوں پر زور دیا گیا،اورغیر متعدی بیماری جلد پتہ لگانے ، روک تھام کی حکمت عملی، اور جامع انتظام کے بارے میں تجاویر شامل تھی۔ اس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری صحت خیبر پختون خوا تھے۔