پشاور،گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے

April 22, 2024

پشاور(جنگ نیوز)صوبائی دارلحکومت پشاور کے بیشتر علاقوں میں گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پوری طرح گرمیاں شروع ہونے سے قبل لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے شہر کے نواحی علاقوں سمیت سرکلر روڈ، سکندر پورہ،لاہوری گیٹ اور ملحقہ علاقوں میں گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ معمول بن چکا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جسکے باعث نہ صرف شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ کاروبار بھی متاثر ہونے لگیں شہریوں کے مطابق عوامی نمائندوں نے بھی ٹھس سے مس نہیں ہو رہے جو افسوس ناک ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے