باطل کے خلاف مسلم اتحاد ناگزیرہے،جماعت اہلحدیث

April 22, 2024

لاہور(خبرنگار) ات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے سرگودہا سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں عالمی دنیا کی مسلمانوں پر ظلم وبربریت پر خاموشی انسانیت کی توہین ہے فلسطین کشمیر اور دیگر مقبوضہ علاقوں کی آزادی ہمارا حق ہے باطل کے خلاف مسلم اتحاد ناگزیر ہے ، مولانا حافظ عبد الوھاب روپڑی مولانا حافظ عبد الوحید شاہد انجینئر سلیم اللہ اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء ہو چکی ان کی آزادی کو چھینا اور ان علاقوں پر زبردستی قبضہ کیا جا رہا ہے اور عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم اور فلسطین کی بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں 75 سال فلسطینیوں کی نسل کشی کر کے ان کے علاقوں پر قبضہ کر کے صہیونی ریاست دائرہ وسیع کیا جارہا ہے۔