نو حصار میں جرائم کی بڑھتی وارداتیں پولیس کی ناکامی ہے‘ پشتونخوا میپ

April 23, 2024

کوئٹہ ( پ ر)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ سے مربوط تحصیل کچلاغ کے سیکرٹری ملک نادر ، سینئر معاون سیکرٹری رحمت خان ناصر دیگر ایگزیکٹوز نے بیان میں کہا ہے کہ نوحصار پولیس تھانے کے عملے کی جانب سے مختلف مقامات پر پولیس ناکہ لگا کر علاقے کے معززین اور شریف شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے جس کی پشتونخوامیپ نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ مطالبہ کرتی ہے کہ مذکورہ ایس ایچ او کو فوری طور پر تبدیل کرکے کسی فرض شناس آفیسر کو تعینات کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ جب سے نوحصار پولیس تھانے کے ایس ایچ او نے چارج سنبھالا ہے متعلقہ تھانے کے احاطے میں مختلف جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے پولیس ان جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ فراہم کرنے میںمصروف ہوکر علاقے کے معززین ، شریف شہریوں ، ملازمین ، سیاسی کارکنوں کو تنگ کرنے کے ناروا اقدامات کی مرتکب ہورہی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ نوحصار ایک پر امن علاقہ ہے اور یہاں رہنے والے لوگ مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے معززین کے ساتھ پولیس کی جانب سے ناروا رویہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔