نرخنامے کے مطابق اشیاء بیچیں ورنہ سخت قانونی کارروائی ہوگی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک

April 23, 2024

پشاور(جنگ نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک جمشید عالم خان نے ٹانک بازار کا دورہ کیا اور مختلف اشیاء خوردونوش کے کے معیار اورنرخناموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام دوکاندار سرکاری نرخنامے نمایاں مقامات پرآویزاں رکھیں اور نرخنامے کے مطابق اشیاء بیچیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک جمشید عالم خان نے رنوال اور ٹانک سٹی میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور نویں/دسویں جماعت کے ہونے والے امتحانات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امتحان کے دوران نقل اور دیگر ناجائز ذرائع کا استعمال غیر قانونی ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی ۔