فیصل پبلک اسکول سے طالبات کو نکالے جانے کی اطلاعات غلط نکلیں

April 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری کراچی میں واقع فیصل پبلک اسکول کے حوالے سے جو وڈیو طالبات کے والد نے سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اس سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی نے مذکورہ اسکول کا دورہ کیااور اپنی رپورٹ پیش کردی ہے جس کے مطابق طالبات کے والد کا یہ دعویٰ غلط تھا کہ ان کی بچیوں کو اسکول سے نکال دیا گیا ہے، استانی نے طالبات کے والد کو فون کیا تھا کہ ان کی بچیاں پڑھائی پر توجہ نہیں دے رہی ہیں۔