میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کاآگاہی سیمینارآج ہوگا

April 23, 2024

لاہور(میگزین رپورٹ)میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر حکومت پنجاب، عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام ’’عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات‘‘ کے بارے میں آگاہی سیمینار آج منگل کو2.30بجے دوپہر پی سی ہوٹل لاہور میں کیا جا رہا ہے۔ سیمینار کی صدارت صوبائی وزیرسیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیرکریں گے۔