20سے زائد طالبات نے الحمرا آرٹ میوزیم میں انٹرن شپ مکمل کرلی

April 23, 2024

لاہور( شوبزرپورٹر)سربر اہ الحمراء طارق علی بسرا نے اپنے تاثرات میں کہا کہنجی کالج کی20سے زائد طالبات نے الحمرا آرٹ میوزیم میں انٹرن شپ مکمل کرلی ہے۔الحمرا آرٹ میوزیم اپنی نوعیت کی منفرد جگہ ہیں یہاں عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے سینکڑوں فن پارے آویزاں ہیں۔انٹرشپ کرنے والے نوجوان مصوروں کو ایسے ماحول میں انٹرشپ کرنے میں ساز گار آب و ہوا میسر آئی ہے۔