لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات کی چوری میں ملوث مبینہ ملزمہ گرفتار

April 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینٹرل ویمن پولیس نے کارروائی کرکے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات کی چوری میں ملوث مبینہ ملزمہ ارشاد بی بی کو گرفتار کر کے 5 سونے کے بسکٹ، 5 سیٹ، 2 بریسلیٹ، 2 پینڈنٹ اور ایک چین برآمد کر لی، مقدمہ گلبہار تھانے میں درج کیا گیا تھا۔