ہوا سے بجلی بنانے سے ملکی معیشت پر کم بوجھ آتا ہے، امارات قونصل جنرل کراچی

May 24, 2024

کراچی( افضل ندیم ڈوگر)متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے سندھ کے ضلع گھارو میں ہوا سے بجلی بنانے والے پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔ قونصل جنرل نے پاور پلانٹ کے تمام یونٹس دیکھے اور وہاں ہونے والے کام کی تعریف کی۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ ہوا سے بجلی بنانے سے ملکی معیشت پر کم بوجھ آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوا سے بجلی پیدا کرنا ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ سستی بھی ہوتی ہے۔ یو اے ای حکومت چاہتی ہے پاکستان بجلی، تعلیم، صحت کے بحرانوں سے نکلے اور دنیا میں ترقی کرے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان کی مشکلات سے آگاہ ہے اور چاہتی ہے پاکستان دنیا میں ابھر کر سامنے آئے، ہوا سے بجلی بنانے کے پلانٹ مزید لگنے سے ملک میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔