زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

May 24, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 2کروڑ 20لاکھ ڈالر کا اضافہ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائرگذشتہ ایک ہفتے کے دوران 2کروڑ 20لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9ارب 15کروڑ 70لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ،اس عرصے میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 42 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اس طرح 17 مئی تک مجموعی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔