عوام بانی PTI کے باہر نکلنے کیلئے بے تاب‘ منگل رہائی کا دن ہوگا‘ بیرسٹر گوہر

May 24, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عوام بانی پی ٹی آئی کے باہر نکلنے کیلئے بے تاب ہیں ، فیصلوں کا انتظار ہے ، جہاں اتنے دن برداشت کیا ایک دو روز سے فرق نہیں پڑتا ، دن گنے جا چکے ہیں ، اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا ، منگل رہائی کا دن ہو گا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ یہی ہے کہ 30 تاریخ کو ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ پیشی کے انتظامات کئے جائیں۔ خود پیش ہو کے دلائل دینا بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے۔