نجکاری سے قبل این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کا منصوبہ

May 24, 2024

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ ) موجودہ حکومت نے اپنے وربط مدتی منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں نیشنل ٹرانسمیشن ڈیسپیج اینڈ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) کی نجکاری کےلیے ذہن بنالیا ہے ۔

اس سلسلے میں نیشنل اور کنٹرول سیل (این پی سی سی ) کو فوری طور پر علیحدہ کردیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں متعلقہ حکام این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ جس کے بعد ہی اس کی نجکاری ہوگی ۔ جب کے نجکاری کا عمل دو سال میں مکمل ہوگا ۔ تا ہم پہلے مرحلے میں این پی سی سی کو این ٹی ڈی سی سے علیحدہ کیا جائے گا ۔

سیکرٹری پاور ڈویژن نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ این پی سی سی کے کام کرنے کی نوعیت مختلف ہے لہٰذا اسے ایک علیحدہ ادارے کی شکل دی جائے گی۔ سنٹرل پاور پر چیز ایجنسی (سی سی پی اے )این ٹی ڈی سی کا حصہ رہی جسے عرصہ قبل علیحدہ کردیا گیا تھا ۔ این ٹی ڈی سی کی فوری طور پر نجکاری نہیں کی جاری ۔