ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، نوجوان قتل

May 25, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )جڑاوں شہروں میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ معمر خاتون سمیت تین افراد سڑک عبور کرتے ہوئےتیز رفتار گاڑیوںکی زد میںآکر جان کی بازی ہا ر گئے ۔ تھانہ ترنول کے علاقےجی ٹی روڈپر ضلع ٹیکس کے قریب ٹرالر کنٹینر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوںمیں 31سالہ محمد فرید اور 20سالہ فہد پرویز شامل ہیں۔ تھانہ کھنہ کے علاقے ضیامسجد کے قریب 70 سالہ معمر خاتون مختیار بی بی زوجہ محمد صادق ایکسرپس ہائی وے کراس کرتے ہوئے نا معلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گئی ۔تھانہ سنگجانی کے علاقے سرائے خربوزہ میں جمعہ کی صبح ایک نوجوان فاجد کو تعلقات کے شبہ میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔ مقتول کے بھائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلال کا کافی عرصہ سے میرے بھائی کے گھر آنا جانا تھا۔ہم نے بلال کو متعدد بار سمجھانے کی کوشش بھی کی ۔ بھائی رات کی ڈیوٹی کرنے کے بعد صبح جیسے ہی گھر پہنچا جہاں ملزم بلال پہلے سے ہی تیار بیٹھا تھا جس نے محمد فاجد پر فائرنگ کر دی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے شمس آباد میں حساس ادارے کے ملازم محمد عدیل کو نامعلو م شخص نے پتھر مار زخمی کر دیا ۔