ن لیگ نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پرآپریشن کو قانونی قرار دیدیا

May 25, 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آپریشن کو قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کر دی ، مسلم لیگ ن فیڈرل کیپٹل کے صدر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جمعہ کو سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات پر پہلا نوٹس 2020ء میں اور آخری نوٹس 10 مئی 2024ء کو دیا گیا، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کی 2 منزلیں نقشے کی منظوری کے بغیر ہیں، کنٹینرز اور پارکنگ شیڈز بھی تجاوزات ہیں، پی ٹی آئی والے کتنا جھوٹ بول کر عوام کو بے وقوف بنائینگے۔ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتےا ٓپ اپنے دور کی فسطایت کو بھی یاد رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام لیا گیاہم انکا احترام کرتے ہیں ہم کہتے ہیں انہیں بیماری کی بنیاد پر ریلیف ملنا چاہیے۔