37 سماج دشمن گرفتار ، منشیات، اسلحہ،14مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

May 25, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروںکی پولیس نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران دو منشیات فروش خواتین سمیت 37 افراد کو گرفتار کرلیا۔ متعدد افراد سے منشیات اور 14 مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے ۔10 پسٹل، کلاشنکوف اور رپیٹر بھی برآمد کئے گئے۔ ٹیکسلا پولیس نےموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث قاسم علی کو گرفتار کر کے چوری شدہ 13 موٹرسائیکل برآمد کر لئے۔