نوا کلی: ڈاکوؤں نے نجی اسکول کے پرنسپل کو لوٹ لیا

May 26, 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) نوا کلی میں ڈاکو وں نےنجی اسکول پرنسپل کو نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکل سے محروم کر دیا پولیس کے مطابق نوا کلی میں واقعہ نجی سکول کا پرنسپل اسکول کے ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا گزشتہ شب تین ڈاکو پرنسپل کے کمرے میں داخل ہو ئے اور اسلحے کے زور پر ہزاروں روپے کی نقدی ٗ موبائل فونز اور دیگر سامان سمیت موٹرسائیکل بھی لے کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی دوسری جانب بلوچستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن الائنس کے چیئرمین جعفر خان کاکڑ ،صدر ملک رشید احمدخان کاکڑ، جنرل سیکرٹری محمد نواز پندرانی ، کابینہ ممبران گلزاراحمد یوسفزئی ، حضرت علی کوثر، عبدالظاہر خان کاکڑ،لیاقت علی ہزارہ ، حافظ نعمت اللہ خان کاکڑ،،حاجی طاہر خان اچکزئی حاجی سلیم ناصر ،حاجی عظمت خان کاکڑ نےمتاثرہ اسکول کا دورہ کیا۔