اگیگا کا اجلاس، آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا مطالبہ

May 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں عہدیداران نے شرکت کی،اجلاس میں آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ، کنوینس الاؤنس اور میڈیکل الاؤنس میں اضافے اور لیوانکیشمنٹ کا کالا قانون ختم کرنے کا مطالبہ پیش کیا گیا جب کہ سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا، واضح رہے کہ29 مئی کو پاکستان بھر کے سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔