کسٹم حکام درست تاریخ پیدائش کا اندراج آج تک کرالیں، چیئرمین ایف بی آر کا حکم

May 27, 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ کے حکم پر ایف بی آر ایڈمنسٹریشن‘ ایچ آر ایڈمن نے سرکلر نمبر ون (29) 2008(ایچ آر ایم سی ٹو) کے ذریعے 19کلکٹر آف کسٹمز اور ڈائریکٹر جنرلز آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن پوسٹ کلیئرنگ آڈٹ اینڈ انٹرنل آڈٹ ٹرانزٹ ٹریڈ اور ملک بھر کے کلکٹر آف کسٹمز کو بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کسٹمز کے بنیادی سکیل 17اور بنیادی سکیل 18کے افسروں کی تاریخ پیدائش ہنگامی طور پر تصدیق کر کے آج 27مئی 2024ء تک بھجوا دیں۔ جن کلکٹر آف کسٹمز کو 22مئی کو یہ سرکلر بھیجا گیا ہے انکے کلکٹریٹ میں بنیادی سکیل 18اور 17کے عہدوں پر 49ڈپٹی کلکٹر‘ کلکٹر‘ اسسٹنٹ کلکٹرز کیمیکل ایگزامنیر کام کر رہے ہیں جن کی تاریخ پیدائش کی ایف بی آر کو تصدیق نہیں مل سکی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق بعض ناپسندیدہ عناصر اپنی تاریخ پیدائش میں جہاں ایک کا ہندسہ ہو یا صفر کا ہندسہ ہو اسے آسانی سے اپنے مفاد میں تبدیل کرا لیتے ہیں۔