کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ اور ریڈ بک کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل جاوید عرف فرقان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شکایت کنندگان سے مالٹا اور کینیڈا کے روزگار ویزوں کا جھانسہ دے کر 3 کروڑ 41 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ سے متعلق دو برس میں 10 مقدمات درج ہوئے۔ ملزم رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ ملزم کے ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔