اسلام آباد ( فاروق/ اقدس )پاکستان اور برطانیہ نے" یو کے پاکستان گرین کمپیکٹ" کے آغاز کے ساتھ ایک وسیع پیمانے پر ماحولیاتی شراکت داری کو باضابطہ بنایا ہے جس کا مقصد موسمیاتی استحکام کو مضبوط بنانا ہے اسلام اباد میں موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک اور برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی جینیفر چیپ مین نے معاہدے پر دستخط کیے اس لائحہ عمل میں فطرت پر مبنی حل خاص طور پر مینگروز کے جنگلات کے تحفظ کو بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔