اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری ، قومی ترقی کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگی گزشتہ دو برسوں میں اسٹاک مارکیٹ نے سرمایہ کاروں کو تین سو فیصد تک ریٹرن دیا ۔ جنگ کو انٹرویو میں انھوں کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری فارن نہیں تین پاکستانی سرمایہ کار کمپنیاں آج بولی دینگی،تینوں بڑے ائرپورٹس کی آوٹ سورسنگ معیشت کے استحکام کی آئینہ دار،نجی شعبے کے ذریعے قومی ایئرلائن کی بحالی یقینی ہے ،پی آئی اے کے پاس درجنوں بین الاقوامی روٹس اور ٹریفک رائٹس ہیں نجکاری کا موجودہ عمل پاکستان کی معیشت، نجکاری کے پورے نظام اور قومی ترقی کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا، کیونکہ یہ ایک ایسا قومی ادارہ ہے جس کے ساتھ قوم کی کئی نسلوں کی جذباتی وابستگی جڑی ہوئی ہے اور نجکاری کے بعد اس کے دوبارہ اپنے سنہری دور میں داخل ہونے کی قوی امید ہے۔ خرم شہزاد نے کہا کہ ماضی میں پی آئی اے کی نجکاری کی کوششیں ہوئیں مگر تیاری مکمل نہیں تھی، جیسے بھارت میں ایئر انڈیا کی نجکاری کئی دہائیوں بعد ممکن ہوئی، اسی طرح پاکستان نے اس بار بہتر تیاری کے ساتھ یہ قدم اٹھایا ہے۔ مقامی سرمایہ کاروں کی قیادت میں نجکاری سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا، خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ جن ممالک میں مضبوط ایئرلائن اور بندرگاہیں ہوتی ہیں وہ معیشت کو تیزی سے آگے لے جاتی ہیں۔